بغداد میں امریکی سفارتخانہ اور فوجی اڈہ پر پھر راکٹ حملے

   

سخت ترین سکیورٹی زون پر حملوں کی اتحادی فوج کی جانب سے توثیق

بغداد 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں امریکی اثاثوں پر حملوں کی تازہ لہر کے ایک حصہ کے طور پر دارالحکومت بغداد میں اتوار کو ایک عراقی فوجی اڈہ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔ اتحادی ترجمان مائیلس کیگنس نے کہاکہ ’اتحادی فورسیس توثیق کرتے ہیں چھوٹی راکٹوں کے ذریعہ عراقی اڈہ کو نشانہ بنایا گیا۔ بین الاقوامی زون میں (اتحادی) افواج موجود ہیں۔ تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے‘۔ اسلامی جہاد گروپ آئی ایس آئی ایس کے خلاف لڑائی میں مقامی فوج کی مدد کے لئے یہ اتحادی فوجیں 2014 ء سے عراق میں متعین ہیں۔ عراقی فوج نے کہاکہ تین کٹیوشا راکٹس سخت ترین سکیورٹی میں محصور گرین زون میں گر پڑیں جہاں امریکی سفارت خانہ بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں یونین III ، عراقی حکومت کی عمارات، اقوام متحدہ کے دفاتر اور چند دیگر ملکوں کے سفارت خانے بھی اس علاقہ میں واقع ہیں۔ عراقی فوج نے کہاکہ مملکت عراق میں سرکاری طور پر شامل ایک فوجی نیٹ حشد الشعبی کے زیر پڑوسی علاقہ میں چلایا جانے والا بار برداری، حمل و نقل کا اڈہ چوتھے راکٹ کا نشانہ بنایا۔ حشد نے فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ امریکہ اور حشد کے اثاثوں پر بیک وقت راکٹ حملے خلاف معمول اور غیر متوقع تھے۔ جن کے لئے واشنگٹن نے اس فوجی نیٹ ورک میں شامل سخت گیر عناصر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔