بغداد۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے صوبہ بابل میں جمعہ کو ایک موٹرسائیکل میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے چار افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ژنہواکے حوالہ سے ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ دارالحکومت بغداد سے 80 کلومیٹر دور المسیب شہر کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔ دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی دکانوں اور آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔صوبہ بابل کے محکمہ صحت کے مطابق دھماکہ میں 39 افراد کو چوٹیں آئی ہیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
