بغداد میں پبلیسٹی اسکرینوں پر فحش فلمیں چلا دی گئیں

   

بغداد : عراقی حکام نے بغداد کی سڑکوں پر لگائی گئی پبلیسٹی اسکر ینس پر اشتہارات اس وقت بند کردیے جب اسکرینوں پر فحش مواد پرمبنی اشہارات چلنے لگے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسکرینوں پر متنازعہ اشہارات چلنے کی وجہ ان کے سسٹم کو ہیک کیا گیا ہے۔ ہیکروں نے دارالحکومت کے وسط میں عوام میں فحش مناظر چلا کر یہ ثابت کیا کہ انہوں نے اسکرینوں پر اشتہارات کے نظام کو ہیک کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک مقامی عہدیدار کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے میڈیاکو بتایا کہ” ایک شخص ہفتے کی شام عقبہ بن نافی چوک پر اشتہاری اسکرینوں میں سے ایک کو ہیک کیا تھا۔ ہیک کیے جانے کے بعد اسکرینوں پر دیر تک فحش فلم چلتی رہی۔