لکھنؤ: اترپردیش پاور کارپوریشن لمیٹیڈ نے یکم سے 30جون کے درمیان بجلی بل کی ادائیگی کر لئے یکمشت سمادھان اسکیم نافذ کی ہے جس کے تحت صارف سو فیصدی سود میں تخفیف کے ساتھ اپنے بقایہ جات کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔کارپوریشن نے چہارشنبہ کو اپنے آفیشیل‘کو’ ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری شیئر کی ہے ۔ کو پوسٹ میں لکھا ہے ‘01/06/2022 سے 30/06/2022 تک سبھی بجلی کنکشن کے ایل ایم وی۔1(گھریلو) اور ایل ایم وی۔5(پرائیویٹ ٹیوب ویل) اور 5کلو واٹ تک کے بجلی صارفین کے بقایہ جات پر پر سودسے نجات دینے کے لئے ‘یکمشت سمادھان اسکیم’نافذکی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ یکمشت سمادھان اسکیم ان لوگوں کے لئے بڑی سوغات ثابت ہوگا جن کی کسی وجہ سے معاشی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بل جمع نہیں کرپارہے ہیں۔ ان میں خاص کرکسان اور مڈیل کلاس کے کنبوں کو خصوصی راحت ملنے کی امید ہے ۔ساتھ ہی محکمہ بجلی کی اچھی وصولی بھی ہوسکتی ہے ۔ جو فی الحال نہ کے برابر ہے ۔اس اسکیم کا فائدہ، کسانوں،چھوگھریلو و کمرشیل صارفین یکم جون سے 30جون کے درمیان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صارفین اپنے بقایہ بل کی ادائیگی اترپردیش پاور کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی جمع کرسکتے ہیں یا پھر اپنے علاقے کے بجلی گھر پر بھی ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔