کانگریس کی چالیس سالہ کارکردگی افسوسناک ، ایم ایل اے سنجئے کمار
جگتیال /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجئے کمار نے اپنے کیمپ آفس میں پارٹی قائدین کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ گذشتہ چالیس سال سے برسر اقتدار رہتے ہوئے جگتیال کی ترقی کو بغیر کسی لائحہ عمل اور بغیر کسی منصوبہ کے انجام دئے گئے جس کی وجہ جگتیال شہر میں بغیر کسی لے آوٹ اور غیر مجاز تعمیرات آج عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے گذشتہ روز کانگریس پارٹی کے اجلاس سے ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی اور سابقہ بلدیہ چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی کی جانب سے یاور روڈ کی توسیع کے سلسلے میں منصوبہ بند لائحہ عمل کے ساتھ انجام دینے کا مطالبہ اور سڑک کی توسیع کیلئے دو سال قبل کونسل میں قرارداد کی منظوری اور اس وقت کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کو حوالے کرنے کے باوجود روڈ توسیع نہ کرنے کے الزامات کی سخت مذمت کی اور کہا کہ گذشتہ 40 سال سے شہر جگتیال کے بلدیہ پر قبضہ رکھتے ہوئے 40 سالہ سیاسی تجربہ رکھنے والے سینئیر قائدین جیون ریڈی یاور روڈ کے توسیع کیوں انجام نہیں دی گئی جبکہ 2005 میں اور 2009 میں کانگریس پارٹی برسر اقتدار تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جیون ریڈی ایک سینئیر قائد ہے اور ان کا 40 سالہ سیاسی تجربہ کی ہم قدر کرتے ہیں اور ان کے مشوروں کی تائید کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ غیر ضروری الزامات لگاتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں روکاوٹیں پیدا کی جائے ۔ اس روڈ کی توسیع کیلئے 12 سال قبل ہی بلدیہ کونسل میں قرارداد منظور ہوئی ۔ اس کی توسیع کیلئے ہی شہر جگتیال ترقی کیلئے ایک منصوبہ بند طریقہ سے اربن ڈیولپمنٹ ا تھاریٹی کے تحت لائحہ عمل کے ساتھ ترقیاتی کام انجام دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس ضلعی صدر گٹوششی اور میناریٹی ٹاون پریسیڈنٹ عبدالقادر مجاہد اور بالے شکر ، سرینواس ، ای اشوک کمار کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔