لکھنو : اُترپردیش کے وزیر توانائی شری کانت شرما نے چہارشنبہ کو دکشینانچل، پچھیمانچل،مدھیانچل، پوروانچل و کیسکو میں صارفین خدمات اور بجلی سپلائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ سبھی کمپنیوں کے ایم ڈی لگاتار شکایتوں کا جائزہ لیں۔ 1912 و سوشل میڈیا پر آرہی شکایتوں کا فورا تصفیہ ہو۔ شکایتوں کے تصفیہ کا ریالٹی چیک بھی کریں۔ جس سے صارفین خدمات کو اور بھی بہتر کیا جاسکے ۔انہوں نے ہدایت دی کہ بل وصولی کے لئے مہم جہاں بھی چل رہی ہے وہاں یہ یقینی ہوکہ کہیں بھی صارفین کا استحصال نہ ہو۔ صارفین کو مطلع کریں پہلے بڑے بقایہ داروں کے پاس جائیں،تین ماہ تک کے بقایہ داروں کا دروازہ کھٹکھٹائیں،ڈسکنکشن کوئی حل نہیں ہے ۔ کسی بھی صارف کو بے وجہ پریشان نہ کیا جائے ۔