واشنگٹن 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اگلے سال کے آخر تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار ہو جائیگی۔ ہفتے کی رات ورچوئل ’’ون ورلڈ، ٹوگیدر ایٹ ہوم‘‘ نامی کانسرٹ میں بل گیٹس نے کہا کہ کئی طرح کے ممکنہ ٹیکے اس وقت موجود ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ کوئی موثر ویکسین اگلے سال کے آخر تک موجود ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا خاتمہ اس وقت ہو گا جب دنیا میں ہر شخص کی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تک رسائی ہو گی۔