بل گیٹس کے ’جرائم‘ کی تحقیقات کرنے امریکہ سے مطالبہ

,

   

واشنگٹن۔18مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس کے ’’انسانیت کے خلاف جرائم ‘‘اور ’’ طبی بدعنوانی‘‘کی تحقیقات کیلئے آن لائن پٹیشن کے ذریعہ وائیٹ ہاؤز سے مطالبہ کیا گیاہے ۔ 11مئی تک اس پٹیشن پر زائد از5,00,000 دستخطیں ہوچکے تھے ۔ عرضی میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اُس نے طبی بدعنوانی کا اعتکاف کیا ہے ۔ ٹیٹانس ویکسین میں پوشیدہ HCGاینٹی جین کے استعمال کے ذریعہ کینیائی بچوں کو دانستہ ٹیکے لگاتے ہوئے فاؤنڈیشن نے انسانیت کے خلاف جرم کی حرکت کی ہے ۔ پٹیشن میں بل گیٹس کا حوالہ بھی دیا گیا جب وہ ٹیکہ اندازیوں کے ذریعہ عالمی آبادی میں بڑھوتری کو گھٹانے میں اپنی دلچسپی کے تعلق سے بات کررہا ہے ۔بل گیٹس کے علاوہ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او پر پہلے ہی قابل لحاظ الزامات عائد ہوچکے ہیں کہ انہوں نے کینیائی بچوں کو دانستہ طور پر غلط ٹیکہ اندازیوں کے ذریعہ متاثر کیا ہے ۔ 2014ء میں کینیا کی کیتھولک بشپ کانفرنس نے پانچ انجکشن ، دو سالہ ٹیکہ اندازی پراجکٹ پر تحقیقاتی جائزہ منعقد کیا تھا۔ یہ پراجکٹ 14-49 سال کی کینیائی لڑکیوں اور عورتوں کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔ جنوبی افریقی لیباریٹری میں اس کے ٹسٹ پر غلط ٹیکہ اندازی کا انکشاف ہوا ۔