بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے پٹوا گاؤں سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ بلال احمد بنکاک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلے بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ بلال احمد کہتے ہیں کہ انہوں نے نیشنلز میں منتخب ہونے کے لیے بہت انتھک محنت کی، نیشنل کھلاڑی کے طور پر انہوں نے گولڈ میڈل جیتا اور اسی گول میڈل کی بنیاد پر انہیں بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلے لیے منتخب کیا گیا۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’ انہیں بچن سے ہی کھیل کود کا شوق تھا۔