اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنمنٹ …
بلجیم اور کینیڈا کوارٹر فائنل میں داخل
سڈنی، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا اور بیلجیم نے آسٹریلیا میں پہلی بار منعقد اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اپنا مقام یقینی کر لیا ہے جس کے ساتھ اس کے آخری آٹھ کے تمام مقام یقینی ہو گئے ہیں۔24 ممالک کے راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ میں بدھ کی رات گروپ مرحلے کے میچ بھی پورے ہو گئے ہیں اور اب دو بہترین رنر اپ ٹیمیں اپنے اپنے پول کی فاتح رہیں آسٹریلیا، برطانیہ، سربیا،ا سپین، ارجنٹینا اور روس کے ساتھ شامل ہوں گی۔برسبین میں ہوئے مقابلے میں دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اپنی سربیا ٹیم کو چلی پر 2-1 کی جیت دلائی جبکہ کیون اینڈرسن شاندار کارکردگی کی مدد سے جنوبی افریقہ نے فرانس کو 2-1 سے شکست دی۔پرتھ میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال کی قیادت والی اسپین نے جاپان پر 3-0 کی یکطرفہ جیت درج کی۔ جارجیا نے اروگوے کو 2-1 سے شکست دی۔ اگرچہ سنگلز میچ کے دوران اروگوے کے پابلو کیوواس کو چیئر امپائر کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی۔ اگرچہ اس پر کیوواس نے کورٹ کے ارد گرد عجیب انداز میں کودنا شروع کر دیا۔انتباہ سے ناراض کیوواس نے ساتھ ہی میچ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی لیکن حریف ٹیم کے نکولاذ باسلشول نے کیوواس کو میچ میں کھیلتے رہنے کے لئے منایا۔ نکولاذ نے بھی بعد میں تسلیم کیا کہ یہ ریفری کی جانب سے بے وجہ دی گئی وارننگ تھی۔ نکولاذ نے بالآخر یہ میچ 6-4، 1-6، 6-4 سے جیتا، لیکن ان کی ٹیم اروگوے سے میچ گنوا بیٹھی۔سڈنی میں پولینڈ کی ٹیم آسٹریا پر بھاری پڑی اور 2-1 سے مقابلہ جیت لیا جبکہ ارجنٹینا نے کروشیا کو 3-0 سے شکست دی۔ آسٹریا کے لیے سنگلز میچ گوڈیو پیلا نے سابق یو ایس اوپن چمپئن مارن سلچ کو 7-6 (1)، 6-3 سے شکست دے کر جیت لیا۔سڈنی میں اب برطانیہ اور آسٹریلیا اور ارجنٹینا اور روس کے درمیان مقابلے کھیلے جائیں گے ۔ اس کے ایک دن بعد سربیا اور کینیڈا اورا سپین اور بیلجیم کے درمیان میچ ہوں گے ۔