برسلز:بلجیم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا۔عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلجیم کی وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے کہا کہ بلجیم فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔الجزیرہ چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنیپرغور کر رہی ہے، فلسطین میں پائیدار اور طویل مدتی امن حاصل کرنا ضروری ہے۔