پدا پلی ۔ 12؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پداپلی ضلع کلکٹر نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی کہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ضلع میں پرجاوانی پروگرام (عوامی دربار) منسوخ کیا جاتا ہے. تفصیلات کے بموجب بلدی انتخابات کے انعقاد کے تحت ضلعی عہدیداروں کو انتخابات کی خصوصی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں۔ لہذا تمام ضلعی عہدیداران انتخابی ذمہ داریوں میں مصروف ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے تک پرجاوانی پروگرام کو منسوخ کیا گیا ہے۔ بلدی انتخابات مکمل ہونے پر پرجاوانی پروگرام کے انعقاد سے متعلق مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس معاملہ میں عوام سے تعاون کی ضلع کلکٹر نے اپیل کی۔