میونسپل کارپوریشن ورنگل کا جائزہ اجلاس، میئر جی سدھارانی کا خطاب
ورنگل ۔ یکم جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میئر محترمہ گنڈو سدھا رانی نے کہاکہ سٹیزن چارٹر پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے ۔انہوںنے دفتر عظیم تر بلدیہ میں واقع میئر چیمبر میں روینیو آفیسرس ،رونیوانسپکٹرس کے ساتھ سرکل سطح پر جائزہ اجلاس منعقد کیا اور سٹیزن چارٹر پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کا مشورہ دیا ۔اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سٹیزن چارٹ پر کسی حال عمل آوری کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ تبادلہ پر نئے تعینات ہونے والے آر آئیز خلوص نیت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں ۔اسی طرح زیر التواء فائیلوں کی مقررہ وقت میں عاجلانہ یکسوئی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے موصول ہونے والی شکایتوں کی فوری یکسوئی عمل میں لانے کے اقدامات کئے جائیں ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنراور آر اوز کاموں کی نگرانی کریں ۔انہوں نے کہاکہ گریٹر میونسپل کارپوریشن نے سال 2022-23کے لئے 55فیصد ٹیکس جمع کرلئے ہیں ۔انہوںنے ٹیکس حکام کو مشورہ دیا کہ وہ صد فیصد ٹیکس کی وصولی کے لئے بہتر تال میل کے ذریعہ اپنی خدمات انجام دیں ۔اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر انیس الرشید ،آر اوز سدرشن ،شہزادی بیگم ،آر آئیز اور دیگر لوگ موجود تھے ۔