دوباک میں ڈبل بیڈروم مکانات بھی دینے رکن اسمبلی کا وعدہ
دوباک : دوباک میونسپالٹی میں صاف صفائی کرنے والے تمام مزدوروں نے مل کر دوباک رکن اسمبلی رگھونندن راؤ سے ایم ایل اے کیمپ آفس میںملاقات کی ۔ ان کے تمام پینڈنگ مسائل کو ایم ایل اے کے ذہن نشین کرائے جس پر ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے ان کے مسائل کو غور سے سن کر ان تمام مسائل کو حل کرنے کی مکمل کوشش کرنے کا انہیں تیقن دیا ۔ دوباک دوباک میں زیر تعمیر ڈبل بیڈروم مکانات بھی دینے کا وعدہ کیا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بڑھی ہوئی 30فیصد تنخواہ بھی اس ماہ سے ادا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کر کے دلانے کا تیقن دیا ۔ اس طرح صاف صفائی کرنے والے مزدوروں کو سدی پیٹ میں ای ایس آئی ہاسپٹل میں مفت طبی علاج کروانے کیلئے کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے مزدوروں کی شال پوشی کی ۔ مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن ملنے پر مزدوروں نے ایم ایل اے رگھونندن راؤ کا شکریہ ادا کیا ۔