بلدی نظم و نسق میں 175 ٹاؤن پلاننگ آفیسرس کے تقررات کا اعلامیہ

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے تقررات کیلئے ایک اور اعلامیہ جاری کیا ہے۔ بلدی نظم و نسق میں 175 ٹاؤن پلاننگ بلڈنگ اوورسیز آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا۔ 20 مئی سے 13 اکٹوبر تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔یہ جائیدادیں ڈائرکٹر آف ٹاون اینڈ کنٹری پلاننگ محکمہ بلدی نظم و نسق کے تحت رہیں گی۔ امیدوار کمیشن کی ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ محکمہ بہبودی خواتین و اطفال میں تقررات کیلئے 5 ستمبر کو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ 23 جائیدادوں کیلئے 13 ستمبر تا 10 اکٹوبر درخواستیں پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ پر داخل کی جاسکتی ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے مختلف محکمہ جات میں 80 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے جس کے لئے مرحلہ وار طور پر اعلامیے جاری کئے جارہے ہیں۔ر