میدک میں کانگریس کارکنوں کے اجلاس سے پارٹی امور کے ریاستی انچارج جے کمار کا خطاب
میدک ۔ 7 ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کانگریس پارٹی کارکنوں کا ایک اجلاس میدک کے کرسٹل گارڈنس میں صدر ضلع کانگریس میدک مسٹر کے ترویت ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں بوسوراجو جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی و انچارج ریاست تلنگانہ کانگریس کمیٹی ‘ اور کانگریس ورکنگ پریسیڈنٹ ریاست تلنگانہ مسٹر جٹی کسم کمار کی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ بوسوراجو جنرل سکریٹری اے آئی سی سی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ ماہ منعقد شدنی بلدیات پر قبضہ جمانے کے لئے کانگریس کارکنوں کو آپسی اتحاد کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے ۔ جٹی کسم کمار نے کہاکہ چند ایک احمق قائدین کے پارٹی چھوڑنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ پارٹی کے استحکام کے لئے سب سے زیادہ اہمیت کارکنوں کی ہے ۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ کانگریس بٹی جگپتی نے کہاکہ ضلع میدک کی بلدیات میدک ‘ توپران ‘ نرساپور اور رامائم پیٹ پر مجوزہ انتخابات میں کانگریس جھنڈا لہرانے کے لئے کارکنوں کو ایک جٹ ہوجا چاہئے ۔ اس اجلاس کو پی سی سکریٹری میاڈم بالکرشنا ‘ میرا بھارت راو‘ واجی ریڈی ‘ سرینواس ریڈی ‘ صدور بلاک کانگریس ضلع میدک مسرز محمد حفیظ الدین ‘ رمیش ریڈی ‘ انجنیلو نرساپور ’ مانیا ‘ رامچندرگوڑ‘ ایس کے احمد ‘ پی رمنا‘ جی کرشنا گوڑ ‘ شیام سندر ‘ سمیع اللہ خان لالو ‘ امیر بیگ ‘ ایس لکشمی نرساپور ‘ سریمان ریڈی ‘ پدماراو نے بھی مخاطب کیا ۔ سابق صدرنشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی میدک ایم مدھوسدن راؤ نے جلسہ کی کارروائی چلائی ۔ اس موقع پر مسرز گھنٹہ راجو ‘ جلیل عارف ‘ مسرزا احمد علی بیگ ‘ میر برکت علی احسان ‘ لکشمی کانت ‘ سید طاہر علی ‘ محمد خالد ‘ مہندریڈی ‘ ایتارم نرسملو ‘ محمد اسماعیل ‘ ایم موہن گوڑ‘ ایم اے مجیب نظیر حسین لڈو ‘ وسیم ‘ امرت راؤ ‘ انجنیلو گوڑ ‘ کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ سابق زیڈ پی ٹی سی ایم انجنیلو کے اظہار تشکراجلاس کا اختتام ہوا ۔
