بلدیہ ظہیرآبادمیں مسلم امیدواروں کی کامیابی کے قوی امکانات

   

Ferty9 Clinic

ظہیر آباد 17؍جنوری(محمد وسیم غوری کی رپورٹ)ریاست تلنگانہ میں مجوزہ بلدیہ انتخابات کے پیش نظر تحفظات کی حتمی شکل دی گئی جس میں صدرنشین بلدیہ کیلئے بی سی جنرل کیلئے مختص کیا گیا وارڈ نمبر1جنرل 2 جنرل 3 جنرل 4 جنرل 5 جنرل 9 جنرل 13 جنرل 14 جنرل 16 جنرل 18 جنرل 22 جنرل 23 بی سی خاتون 21 بی سی 35 بی سی 29 بی سی خاتون 19 ایس سی جنرل 26 ایس سی جنرل 11 بی سی جنرل 12 بی سی جنرل 15 بی سی جنرل 25 بی سی جنرل 28 جنرل بی سی 21 بی سی خاتون 35 بی سی خاتون ایس سی خاتون 20 ایس سی 8 ظہیرآباد مجلس بلدیہ ضلع سنگاریڈی میں مسلم بادشاہی موقف رکھتا ہے کسی بھی وارڈ میں کسی بھی امیدواروں کی کامیابی میں مسلم ووٹرسٹ کا کلیدی رول ہے 37 مجملہ وارڈس میں بشمول کا 16سے17 نشستوں پر اقلیتوں کی کونسل نشتوں پر کامیابی توقع ظاہر کی جارہی ہیں پچھلے 6 سالوں سے بلدی انتخابات نہیں ہونے سے ظہیر آباد بلدی حدود وارڈس میں کئی مسائل جوں کا توں بر قرار ہے۔بلدیہ انتخابات کانگریس بی آر ایس پارٹی کیلیے ایک بڑا چیلنج ہے بی آریس پارٹی سے مسلم کو صدرنشین بلدیہ اپنا امیدواربنانے کے قوی امکانات ہیں جس سے ظہیرآباد کے سیاسی جماعتوں کی مسلم اور دلتوں کے ووٹوں پر نظریں ہے‘ کوئی بھی سیاسی جماعت اگر مسلم کو صدر نشین بلدید کے عہدہ پر نامزد کرتی ہے تو آئندہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں اقلیتوں کا ووٹ فیصلہ کن ہوگا حکمران جماعت میں کسی بھی مسلم کو نامزد عہدہ نہیں دیا گیا۔ عوام کو امید ہے کہ صدر نشین بلدیہ کے عہدہ پر مسلم کو نامزد کیا جائیگا۔