جڑچرلہ ۔ جڑچرلہ میں آج نومنتخبہ مجلس بلدیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خاتمہ کرنے کی غرض سے قومی شاہراہ نیتاجی چوک ہاؤزنگ بورڈ کالونی کے علاقوں میں مسرز ڈی لکشمی چیرپرسن نے ان علاقوں میں اسپریک کے ذریعہ سائنٹائزریشن کا چھڑکاؤ جگہ جگہ جہاں پر لوگوں کا ہجوم اکثریتی طور پر پائے جاتے ہیں جہاں عوام کا اکثر قومی شاہراہوں پر سے گذر ہوتا ہے ۔ ایسے علاقوں میں پہلی مرتبہ نومنتخبہ حلف لینے کے بعد مجلس بلدیہ چیرپرسن مسرز ڈی لکشمی نے سائنٹائزیشن اسپرے کا استعمال کرتے ہوئے چھڑکاؤ کیا ۔ اس موقع پر مختلف وارڈس کے کونسلرس کے علاوہ ڈی رویندر ریڈی، چیتنیا چوہان ، ستیش کے علاوہ دیگر مجلس بلدیہ کا عملہ موجود تھے۔
