صوفیہ : بلغاریہ میں ایک سو دن کے اندر اندر دوسری بار ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم بوئیکو بوریسوف کے سیاسی مخالفین حکومت سازی میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ پول جائزوں کے مطابق سابق اینٹر ٹینر سلاوی ٹریفونوف کی عوامیت پسند پارٹی ITN کو بوریسوف کی GERB پارٹی پر معمولی برتری حاصل ہو سکتی ہے۔ اس الیکشن کے سرکاری حتمی نتائج آئندہ دنوں میں سامنے آئیں گے۔ اس الیکشن کا انغقاد 4 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد سایسی جماعتوں کے مابین کسی اتحاد پر رضا مندی نہ ہونے کے سبب ناگزیر ہو گیا تھا۔