نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو کہا کہ وہ اجتماعی آبروریزی کے 11 مجرمین کی برأت یا قبل از وقت رہائی کو چیلنج کرنے والی بلقیس بانو کی عرضی پر سماعت کیلئے ایک نئی بنچ تشکیل دے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے بلقیس کی وکیل شوبھا گپتا کی جلد سماعت کی درخواست پر اتفاق کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں ایک نئی بنچ تشکیل دے گا۔ وکیل نے ’خصوصی تذکرہ‘کے دوران معاملہ اٹھایا تھا اور جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔