بلند شہر میں مسلم نوجوان کو درخت سے باندھ کر ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبورکیاگیا

   

بلند شہر: اترپردیش کے بلند شہر ضلع میں ایک 23 سالہ مسلم نوجوان کو مبینہ طور پر درخت سے باندھ کر کچھ شرپسندوں نے خوب پیٹا۔ اس کے بعد انہوں نے نوجوانوں کو ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا اور اس کا سر بھی منڈوا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مسلم نوجوان کو ان لوگوں نے چوری کے شبہ میں پکڑا تھا۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ واقعہ 13 جون کو ضلع کے کاکود تھانہ علاقہ میں پیش آیا، ہفتہ کو اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے اس شخص کے والد کی شکایت کو قبول کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ نوجوان کی شناخت یومیہ اجرت کرنے والے ساحل کے طور پر ہوئی ہے۔