بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد ۔29 ۔ جنوری (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ بابو راؤ جو پیشہ سے سنٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ جنتا نگر موسی پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ بابو راؤ صنعت نگر علاقہ میں ایک عمارت کی تیسری منزل پر کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع