حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک مزدور مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 23 سالہ کمراج باتوا جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور کنڈا پور علاقہ میں رہتا تھا جو اڑیسہ کا متوطن بتایا گیا ہے۔ 21 اکٹوبر کو یہ شخص ایک عمارت کی بلندی پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ حالت میں بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دورن کل رات فوت ہوگیا۔
