تل ابیب : امریکہ کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اتوار کو عرب ممالک کے ساتھ ’تاریخی‘ ملاقات کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق یہ دورہ امریکہ کی معاونت سے ہونے والے ’ابراہام اکارڈز‘ کے تحت یہودی ریاست کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔انٹونی بلنکن ہفتہ کو تل ابیب پہنچے ہیں جس کے بعد وہ اتوار اور پیر کو صحراء النقب میں وہ اسرائیل، مراقش ، مصر ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اور 2020 میں عرب اسرائیل تعلقات کی بحالی میں ایک نئی پیش رفت کی کوشش کریں گے۔اسرائیل کے وزیرخارجہ یاسر لیپڈ نے اسے ’تاریخی موقع‘ قرار دیا ہے۔یہ انٹونی بلنکن کے دورہ مشرق وسطیٰ کا پہلا پڑاو ہے، اس دوران وہ مغربی کنارے، الجیریا اور مراکش بھی جائیں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے فرمانروا، ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد روس کے حملے کے بعد کی صورت حال میں یوکرین کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔