واشنگٹن : امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں “آزاد فلسطینی حکومت” کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق بلنکن نے فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا، جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا باربک اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی ہے۔مذاکرات میں بلنکن نے غزّہ میں امداد کی فوری رسائی، شہری جانی نقصان کو کم ترین سطح پر لانے اور علاقائی تناو میں مزید اضافے کا سدّباب کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے آزاد فلسطینی حکومت کے قیام سے متعلق امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا، بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی حملوں کی مذّمت کی۔