بلنکن۔ہرزوگ ٹیلیفونک بات چیت

   

تل ابیب : امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہرزوگ کے ساتھ مذاکرات میں بلنکن نے، جھڑپوں میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے بھی اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآف گالانٹ کے ساتھ اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں پر بات چیت کی ہے۔مذاکرات میں آسٹن نے کہا ہے کہ فوجی آپریشنوں میں شہریوں کی سلامتی کو اوّلیت دینے کی ضرورت ہے۔