بلڈر کو ہراساں کرنے والا کونسلر گرفتار

   


حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) بلڈر کو ہراساں کرنے اور مبینہ طور پر عمارت کو منہدم کرنے کی دھمکی دینے والے کونسلر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نارسنگی پولیس نے ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے منی کنڈہ میونسپلٹی کونسلر پدماراؤ کو گرفتار کرلیا۔ کونسلر پدماراؤ پر شکایت گذار بلڈر کو دھمکانے اور عمارت کو منہدم کرنے کیلئے ہراسانی کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ منی کنڈہ علاقہ میں ایک بلڈر کی جانب سے عمارت تعمیر کی جارہی ہے اور اس عمارت کی تعمیر کے دوران کونسلر پدما راؤ نے بلڈرس سے بڑی رقم کا مطالبہ کیا۔ ان دھمکیوں سے تنگ آ کر بلڈر نے پولیس نارسنگی میں شکایت درج کرائی اور پولیس نے کونسلر کو گرفتار کرلیا۔ع