بلڈوزر کارروائی کی مخالفت پر جہدکار زید خان گرفتار

   

بھوپال : جہدکار زید خان جنھوں نے کھرگون میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد حکومت مدھیہ پردیش کی بلڈوزر مہم کے خلاف کھل کر بیان کیا تھا، اُنھیں قومی سلامتی قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اندور کے متوطن زید خان کو گزشتہ روز کھرگون میں گرفتار کیا گیا۔ اُن پر الزام ہے کہ وہ مختلف برادریوں میں نفرت پھیلاتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کررہے تھے۔ اُن پر یہ الزام بھی ہے کہ اُنھوں نے سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات بھڑکانے والے قابل اعتراض پوسٹس کئے ہیں۔ اندور ضلع نظم و نسق کا دعویٰ ہے کہ زید خان 2021 ء سے قبل کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ 10 مارچ کو رام نومی جلوس پر حملہ کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔