بلڈوزرسے مکانات کی مسماری قانون کامذاق،امن کے بغیر’اکھنڈبھارت‘ممکن نہیں: اشوک گہلوٹ

,

   

جےپور: ملک بھر میں تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے راجستھان کے وزیر اعلٰی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم مودی سے درخواست کی ہے اور کہاہے کہ وزیر اعظم کوملک کے نام پیغام جاری کرنا چاہیے۔ انہیں تشدد کی مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایاہے کہ وزیراعظم مذمت کیوں نہیں کررہے ہیں؟ وہ بولیں گے تو تشدد بند ہو جائے گا، ماحول بدل جائے گا۔اشوک گہلوت نے مدھیہ پردیش میں بلڈوزر سے مکانات کو مسمار کرنے کے معاملے میں کہاہے کہ اس طرح قانون کی حکمرانی ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ میں ایک بار پھر دہرا رہا ہوں کہ کسی کا گھر گرانے کا حق نہ وزیراعلیٰ اور نہ ہی وزیراعظم کو ہے۔ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیا جائے۔ اس طرح قانون کی حکمرانی ختم ہو رہی ہے۔کرولی میں واقعہ پر راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہاہے کہ آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے کچھ لوگوں کو خوشی ہو سکتی ہے۔ لیکن آنے والے وقت میں حالات ان کے لیے بھی خطرناک ہونے جا رہے ہیں۔