بلڈگروپ’ اے‘والوں کو کورونا وائرس کا زیادہ خطرہ

,

   

گروپ ’او‘ والوں کیلئے کم متاثر ہونے کا اندیشہ ۔ دونوں کیلئے احتیاط ضروری
بیجنگ ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس سے بلڈ گروپ A کے لوگوں کے زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ بلڈ گروپ O والوں کو اس مہلک مرض سے متاثر ہونے کا جوکھم کم ہے۔ کوروناوائرس سے متعلق اپنی نوعیت کی پہلی اسٹڈی میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹنگ کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کے بلڈگروپ کا تجزیہ کیا گیا۔ چین کے سب سے زیادہ متاثرہ ووہان شہر اور شین زن میں 2000 سے زیادہ متاثرہ مریضوں کے بلڈ گروپ کا تجزیہ کیا گیا۔ اسٹڈی کے مطابق بلڈ گروپ اے کے مریض میں انفیکشن کی شرح زیادہ تھی اور ان میں شدید نوعیت کی علامتیں پائی گئیں۔ 206 مریضوں کی طبی جانچ میں 85 مریضوں کا بلڈ گروپ A تھا۔ بلڈ گروپ A کے لوگوں کو شخصی تحفظ پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے امکانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ غیر O گروپ کے افراد کو زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ امریکی نیشنل سنٹر کے ایک جائزہ کے مطابق ہندوستان میں بلڈگروپ Oسب سے زیادہ (37.12 فیصد) ہے۔ جس کے بعد B گروپ اور پھر A گروپ کے لوگ ہیں۔ AB گروپ سب سے کم ہے۔ جائزہ کے مطابق امریکہ میں تقریباً 44 فیصد آبادی کا بلڈ گروپ O ہے جبکہ تقریباً 41 فیصد کا بلڈ گروپ A ہے۔