عادل آباد۔4مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے بی آرایس قائدمسٹربلکا سمن کو 14دن ریمانڈ میں عادل آباد جیل میں رکھنے کے بعد آج ان کی رہائی ضمانت کے تحت عمل میںلائی گئی ۔ مسٹربلکاسمن ضلع منچریال کے مجلس بلدیہ میں چیئرمین اورنائب چیئرمین انتخابات کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائدکرتے ہوئے انہیں پولیس نے17فروری کو حراست میں لیتے ہوئے عدالت میں پیش کیاتھا۔ عدالت نے انہیں 14دن ریمانڈ میں رکھنے کاحکم صادر کیاجس کے تحت بالکا سمن کو عادل آباد جیل منتقل کیاگیاتھا ۔ اس دوران بی آرایس پارٹی کے ریاستی قائدین ہریش رائو نے جیل پہنچ کربلکاسمن سے ملاقات کی اورکانگریس حکومت پر الزام عائدکیا کہ وہ جمہوری طورپرمنتخب ہونے والے اراکین بلدیہ کو دولت کا لالچ دیتے ہوئے صدرنشین بلدیہ کے لیے کانگریس کے اراکین کومنتخب کررہی ہے ۔جلوس کی شکل میں بلکاسمن بی آڑایس پارٹی دفتر پہنچے ۔