بلی بائی ایپ بنانے والے نیرج بشنوئی اور سلی ڈیلز ایپ بنانے والے ملزم اومکاریشور ٹھاکر دونوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ بلی بائی ایپ بنانے والے ملزم نیرج بشنوئی کو اسپیشل سیل کی IFSO یونٹ نے آسام سے گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لیا تھا ملزم کے وکلاء کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی اور پٹیالہ ہاؤس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیرج بشنوئی کے وکلاء کی جانب سے دلیل دی گئی کہ ملزم 20 سالہ لڑکا ہے اور اس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، اس سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی اور مزید کسی حراست کی ضرورت نہیں، وہ کافی عرصے سے عدالتی حراست میں ہے، اس کے بعد 14 جنوری کو بلی بائی ایپ بنانے والے ملزم نیرج بشنوئی کی درخواست ضمانت پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے جج نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منسوخ کر دی