ہاسپٹل میں تمام بیڈس دوبارہ مریضوں سے بھر گئے ۔ پیر کو 570 مریض ہاسپٹل سے رجوع
حیدرآباد : ریاست میں جہاں کورونا کیس گھٹ رہے ہیں، وہیں بلیک فنگس کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ کوٹھی ای این ٹی ہاسپٹل میں تمام بیڈس پھر ایک بار فل ہوچکے ہیں ۔ ریاست میں بلیک فنگس کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اس کے علاج کیلئے1500 بیڈس کا انتظام کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں ہی 1150 بیڈس شامل ہیں جس سے بڑی حد تک کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل پہنچنے والے مریضوں کی تعداد گھٹی تھی ۔ تاہم ای این ٹی اور گاندھی ہاسپٹل میں بلیک فنگس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے اور ساتھ ایمفو ٹریسن۔ بی انجکشن ضرورت کے مطابق دیا جارہا ہے جسکی وجہ سے لوگ ای این ٹی ہاسپٹل میں علاج کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں جس کے نیچے میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ دوسرے ہاسپٹلس میں بیڈس کے انتظامات کرنے کے باوجود مریض وہاں جانے میں دلچسپی نہیں دکھارہے ہیں ۔ پیر کے دن کووھی کے ای این ٹی ہاسپٹل سے 370 بلیک فنگس کے مریض رجوع ہوئے جن میں 32 مرے ضوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ ماباقی بیشتر مریضوں کو سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل جانے اور وہاں بیڈس خالی ہونے کا ڈاکٹرس کی جانب سے مشورہ دیا گیا ۔ تاہم مریض اور ان کے رشتہ دار سروجنی ہاسپٹل جانے میں دلچسپی نہیں دکھایئے ۔ کنگ کوٹھی ہاسپٹل کے علاوہ دوسرے ہاسپٹلس سے رجوع ہونے کیلئے بھی تیار نہیں ہوئے ۔ مزید دو دن گھر میں انتظار کر کے بیڈس خالی ہونے کے بعد دوبارہ کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل سے رجوع ہونے کے لئے اصرار کرنے تک جس پر ڈاکٹرس نے انہیں میڈیسن دے کر روانہ کردیا ۔ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شنکر نے بتایا کہ آپریشن کے بعد 20 مریضوں کو سروجنی ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے جس سے جو بیڈس خالی ہورہے ہیں ، وہاں دوسرے مریضوں کی شریک کیا جارہا ہے ۔ ای این ٹی ہاسپٹل میں ابھی تک 200 مریضوں کا آپریشن کیا گیا ہے ۔ ہاسپٹل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر عرصہ میں اتنے آپریشن کئے گئے ہیں ، آپریشن کے بعد ایک ہفتہ تک ہاسپٹل میں شریک کرنے کے بعد مریضوں کو ڈسچارج کیا جارہا ہے ۔