بمراہ اور مندھانا کو وزڈن کرکٹرس ایوارڈز

   

نئی دہلی: ہندوستان کے ممتاز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو منگل کو وزڈن کرکٹرز 2025 کے ایڈیشن میں دنیا کے بہترین مرد کرکٹر کے اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ شاندار بیٹر سمرتی مندھانا نے خواتین کے زمرے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ان دونوں ہندوستانی کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔31 سالہ بمراہ نے 2024 کے سیزن میں 14.92 کی اوسط سے 71 ٹسٹ وکٹیں حاصل کیں، جو کسی بھی بولرکے لیے ایک سال میں اس اوسط کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ وہ تاریخ کے پہلے ٹسٹ بولر بن گئے ہیں جنہوں نے 20 سے کم کی اوسط کے ساتھ 200 وکٹیں حاصل کیں۔