بمراہ کا بوجھ کم کرنے پر کام شروع

   

ممبئی، 25 مارچ (یواین آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولرجسپریت بمراہ اپنے ورک لوڈ مینجمنٹ کے سلسلے میں بی سی سی آئی کے بنگلورو میں واقع سینٹر آف ایکسی لینس) کو رپورٹ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق بمراہ کی سی او ای میں موجودگی کا بنیادی مقصد ان کی طاقت اورکنڈیشننگ پرکام کرنا ہے ۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے یہ خصوصی منصوبہ جولائی میں ہندوستان کے دورہ انگلینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیارکیا ہے ، جہاں ٹیم کو پانچ ٹی20 اور تین ونڈے میچزکی سیریز کھیلنی ہے ۔ بمراہ سینٹر آف ایکسی لینس میں اپنی بولنگ کی مشقیں جاری رکھیں گے اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنی آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینزکے ساتھ جڑ جائیں گے ۔ وہ29 مارچ کوکولکتہ نائٹ رائیڈرزکے خلاف ممبئی کے ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ جسپریت بمراہ نے حال ہی میں ٹی 20 ورلڈکپ میں ہندوستان کے خطاب کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ میں انہوں نے صرف15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ہندوستان اس شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل 96 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا۔آئی پی ایل کی تاریخ میں صرف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے بمراہ اب تک 148 میچوں میں 186 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔وہ ملنگا کا ریکارڈ توڑنے سے چند قدم دور ہیں اور وہ رواں سیزن یہ کارنامہ انجام دیں گے ۔