نئی دہلی: جسپریت بمراہ کے ممبئی انڈینز کے لیے آئی پی ایل 2025 کے ابتدائی مرحلے سے محروم ہونے کا امکان ہے کیونکہ اسٹار بولر اب بھی کمرکے نچلے حصے کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ جنوری سے ایکشن سے باہر ہوگئے تھے۔ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے پانچویں ٹسٹ کے دوسرے دن زخمی ہوئے اور آسٹریلیاکی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی جہاں انہوں نے 162 رنزکا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے چھ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ بمراہ جس نے اس سیریز میں پانچ میچوں میں 32 وکٹیں حاصل کی تھیں، تب سے ہی ٹیم سے باہر ہیں ۔