بمراہ کے ٹرینر رجنی کانت کی اہلیت پر سوالیہ نشان

   

نئی دہلی ۔4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے سابق ٹرینر شنکر باسو کی طرف سے ٹیم اور قومی کرکٹ اکیڈمی (این اسی اے) میں قائم کی گئی اہمیت ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔ہندوستانی ٹیم کے زخمی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ این سی اے میں ٹریننگ نہ کرکے اس وقت اس شخص کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں جس کی قابلیت کو مسترد کردیا گیا تھا اور انہیں قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ بمراہ اس وقت آئی پی ایل کی فرانچائزی دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے ٹرینر رجنی کانت شواگنم کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت وہی شخص ہیں جنہیں اگست میں ہندوستانی ٹیم کے اسٹریگتھ اینڈ کنڈشننگ کوچ کے عہدے کے لئے انتخاب کیا گیا تھا ۔ یہ سب منتظمین کی کمیٹی (سی اواے) کی رہنمائی کے تحت ہوا تھا جس پینل نے ٹرینرسے متعلقہ بھرتی کے لئے عملی امتحان لیا تھا اس میں قومی سلیکٹرز کے علاوہ کولکاتہ کی انڈورفنس جم کے مالک رندیپ موترا بھی تھے۔اس پینل نے لیوک وڈہاس اور ویب کو رجنی کانت پر ترجیح دی تھی۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے نہ صرف اس بات پر سوال اٹھائے بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا سی اواے کے وقت ہوئے تقررات پر نئے سرے سے غور کرنا چاہئے؟۔انہوں نے کہاکہ یہ نک کی بات نہیں ہے، لیکن رجنی کانت کے لئے باقی افراد کا توقع عمل بہت مشکل تھا۔