بن لادن کے فرزند کی سعودی شہریت ختم

,

   

حمزہ بن لادن کا نام اقوام متحدہ کی پابندی والی فہرست میں
اقوام متحدہ،یکم مارچ (سیاست ڈا ٹ کام) سعودی عرب نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ القاعدہ کے مہلوک لیڈر اسامہ بن لادن کے فرزند حمزہ بن لادن کی شہریت کو واپس لے لے رہا ہے۔ سعودی عرب نے نومبر میں ایک شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ان کی شہریت واپس لے رہی تھی لیکن اس تعلق سے ایک نوٹس سعودی عرب کے گزٹ میں آج بروز جمعہ شائع کی گئی ہے۔ اس پبلک نوٹس کی اشاعت میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ امریکہ نے حمزہ بن لادن کے سر پر ایک ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے متعلق افراد، گروپوں، کاروباروں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے والی فہرست میں اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کا نام بھی شامل کر لیا ہے ۔