بنجارہ ہلز اور جواہر نگر میں رہزنوں کی دہشت خاتون کے گلے سے چین چھیننے کا واقعہ

   

حیدرآباد۔ بنجارہ ہلز اور جواہر نگر میں رہزنوں نے آج دہشت مچادی ۔ ان واقعات کے بعد پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے رہزنوں کی تلاش شروع کردی۔ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں انوشا نامی خاتون کے گلے سے طلائی چین چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ سے خوف و دہشت پیدا ہوگئی۔ نامعلوم رہزن جو موٹر سیکل پر سوار تھے جنہوں نے اپنے چہرے کو چھپائے رکھا تھا۔ انوشا کے گلے سے ساڑھے تین تولہ کا طلائی چین کا سرقہ کیا۔ اس دوران خاتون سڑک پر گر پڑی ۔ رہزن طلائی چین کی خاطر خاتون کو سڑک پر گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور جیسے ہی چین ان کے ہاتھ لگی وہ فرار ہوگئے جبکہ جواہر نگر کے علاقہ میں بالامنی نامی خاتون کے گلے سے 23 گرام طلائی چین کا سرقہ کرلیا گیا۔خاتون کی چیخ پکارکرتی رہی اور رہزن فرار ہوگئے۔