حیدرآباد : /17 اپریل (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں رائلسیما کی ٹولیاں سرگرم ہیں ۔ قیمتی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے کے نتیجہ میں پولیس نے 62 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 90 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 پر واقع 100 کروڑ مالیتی اراضی پر قبضہ کیلئے وہاں داخل ہوگئے اور جبراً ملکیت پر قبضہ لینے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے متعلقہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔