کابل : مشرقی افغانستان میں جمعرات کو حملہ آوروں نے ایک پولیس ملازمہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ وہ ڈیوٹی کیلئے جارہی تھی۔ صوبائی پولیس کے ترجمان فریدخان نے کہا کہ شہر جلال آباد میں پیش آئے واقعہ میں پولیس ملازمہ ابتداء میں زخمی ہوئی اور دواخانہ میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ افغانستان میں اس طرح کے حملے ملک گیر سطح پر بڑھ گئے ہیں۔