بندوق سے کھیلتے وقت گولی چلنے سے بچے کی موت

   

واشنگٹن: امریکہ کے ڈیلاس سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں بندوق کو خالی ( ان لوڈ) سمجھ کر ایک نوجوان نے گولی چلائی ، جس سے ایک 15 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی ۔ نیویارک پوسٹ نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔ڈیلاس پولیس نے بتایا کہ متوفی کے سر میں گولی لگی ہے .پولیس کا کہاکہ جب مبینہ شوٹر سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ گولی اس نے نہیں بلکہ خود متوفی نے چلائی تھی ۔ معاملے کی تحقیقات کرنے والے حکام کا خیال ہے کہ شوٹر نے اس سمجھ کر اس سے بندوق چھین لی ہو گی کہ یہ ان لوڈ ہے ، اس میں ایک بھی گولی نہیں ہے اور اس دوران گولی غلطی سے چل گئی ہو گی۔ڈیلاس پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ متوفی شخص کی شناخت 15 سالہ اسحاق روڈریگز کے نام سے ہوئی ہے ۔