حیدرآباد /10 نومبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے راجندر نگر میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ایک اسکراپ گودام میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ اطلاع کے فوری بعد آتش فرو عملہ نے مقام واردات پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے اقدامات کئے اور آگ پر قابو پالیا۔ اس حادثہ کے سبب کثیف دھوئیں سے سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ ان علاقوں میں صنعتی سرگرمیوں کے سبب آئے دن آتشزدگی کے واقعات کا رونما ہونا عام بات بنتی جارہی ہے۔ راجندر نگر ، مائیلاردیو پلی، کاٹے دھن، شمس آباد و دیگر علاقوں کے عوام ان حادثات سے کافی پریشان ہیں ۔ ع