بنڈلہ گوڑہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بہہ گئے

,

   

حیدرآباد : گزشتہ دو دن سے شہر میں شدید اور موسلادھار بارش کے نتیجہ میں کئی واقعات پیش آچکے ہیں ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں بنڈلہ گوڑہ علی نگر میں ایک بڑا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے 8 افراد بارش کے پانی میں بہہ گئے ۔ جن میں دو افراد کی نعشوں کا پولیس نے پتہ لگایا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عبدالطاہر قریشی نے بتایا کہ ان کے مکان کے قریب دیواریں گرنے کی اطلاع ملی تھی جس سے بچنے کیلئے ان کے ارکان خاندان مکان کے باہر چبوترے پر پناہ لئے ہوئے تھے لیکن پانی کے تیز بہاؤ میںوہ بہہ گئے ۔ مقامی تالاب پلّیچیرو میںان لوگوں کے غرق ہونے کا بھی شبہ کیا جارہا ہے ۔ جن میں درگاش قریشی اور فرزانہ ظاہر کی نعشوں کا پتہ لگایا جاچکا ہے جبکہ محمد عبدالقریشی ، محمد عبدالواجد قریشی ، واسع قریشی ، حمیرہ تبسم ، عبدالوہاب قریشی اور عامرہ بی بی (تینوں کمسن بچے) ہنوز لاپتہ ہیں ۔