بنڈلہ گوڑہ میں گانجہ کے عادی افراد کاسب انسپکٹر پولیس پر حملہ

   

حیدرآباد۔19 اکٹوبر (سیاست نیوز) بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں گانجے کے عادی افراد نے پولیس سب انسپکٹر پر حملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں گانجے کے عادی بعض افراد وہاں ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔ پولیس چندرائن گٹہ سے وابستہ ایک سب انسپکٹر نے وہاں پہنچ کر گانجے کے عادی افراد کو وہاں سے منتشر کرنے کی کوشش کی کہ ان پر اچانک حملہ کردیا گیا۔ ایک گھنٹے تک نشہ میں دھت افراد ہنگامہ آرائی کرتے رہے، بعد میں انہیں پولیس حراست میں لے لیا گیا۔