بنڈلہ گوڑہ کے کالج انتظامیہ کیخلاف طلباء کی پولیس میں شکایت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/11 جولائی ، ( سیاست نیوز) ال عارف یونانی میڈیکل کالج بنڈلہ گوڑہ کے طلباء نے کالج انتظامیہ کے خلاف فرضی داخلے فراہم کرنے پر دھوکہ دہی کی پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ طلباء کے ایک گروپ نے العزیزیہ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر محمد احسان الحق ، کالج پرنسپل مسٹر حمید الدین اور وائس پرنسپل ڈاکٹر اسماء سلطانہ کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکانے کی شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس چندرائن گٹہ سے کی گئی ایک شکایت میں طلباء نے الزام عائد کیا کہ کے این آر یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائینسیس نے ال عارف میڈیکل کالج کے داخلوں کو مسترد کردیا جس کے نتیجہ میں ان کے تین سال ضائع ہوگئے۔ طلباء نے اپنی شکایت میں بتایا کہ کالج انتظامیہ نے ان سے لاکھوں روپئے فیس وصول کرنے کے باوجود بھی انہیں جائز داخلے فراہم کرنے میں ناکام رہے۔