بنڈی سنجے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

   

مٹ پلی : بی جے پی پارٹی ریاستی صدر بنڈی سنجے جو مسلم اقلیتی طبقہ سماج کو اور عبادت گاہوں کو تنقید کا نشانہ بناکر تلنگانہ ریاست کی گنگا جمنی تہذیب ہندو مسلم سکھ عیسائی بھائی بھائی کے ماحول کو زک پہنچاتے ہوئے منافرت پھیلانے کے گھناؤنی حرکت کو بند کیا جانے اور بنڈی سنجے کی زبان و نازیبا الفاظ کو روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اب مٹ پلی مرکزی انتظامی کمیٹی ملت اسلامیہ کے ذمہ داران نے سرکل انسپکٹر سرینواس سے تحریری نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بنڈی سنجے کو فوری پولیس کی حراست میں لیا جائے تاکہ پُرامن ماحول کو مکدر ہونے نہ پائے ۔
امتحانات کے اختتام پر طلبہ میںمسرت
بھینسہ : بھینسہ ریونیو ڈیویژن حدود میں جاریہ سال جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کا پُرامن اختتام عمل میں آیا ۔طلبہ اپنے چہر وں میں خوشی و مسرت لیکر امتحانی مراکز سے باہر اپنے والدین اور سرپرستو ں سے خوشگوار انداز میں مل کر اپنے مکان واپس ہوئے ۔جملہ 7 مراکز میں 1576 کے منجملہ 22طلبہ آخری پرچہ میں غیر حاضر تھے ۔