بنڈی سنجے کی بھوک ہڑتال کا مقام تبدیل‘ پارٹی آفس میںاحتجاج

   

حیدرآباد /26ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے بے روزگار نوجوانوں کیلئے اپنی ایک روزہ بھوک ہڑتال کے مقام کو تبدیل کردیا ہے۔ اومی کرون کے خطرہ کے پیش نظر حکومت نے جلوس اور جلسوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے جس کے نتیجہ میں بی جے پی نے احتجاج کے مقام کو تبدیل کردیا۔ اندرا پارک کے بجائے اب بی جے پی آفس نامپلی میں بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ احتجاج سے خوفزدہ ٹی آر ایس حکومت نے کورونا کے نام پر تحدیدات عائد کردی ہیں۔ کارکنوں اور نوجوانوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ر