بنڈی سنجے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں : ترون چگ

   

حیدرآباد ۔28۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بی جے پی کے انچارج ترون چگ نے ریاستی قیادت میں تبدیلی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ ریاستی صدر بنڈی سنجے کو تبدیل کرنے کے بارے میں جو اطلاعات گشت کر رہی ہیں ، وہ بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ انتخابات سے عین قبل صدارت میں تبدیلی کس طرح کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بنڈی سنجے کی کارکردگی سے ناراض بی جے پی کے سینئر قائدین نے بنڈی سنجے کی تبدیلی کی مہم شروع کی ہے ۔ ر