بنڈی سنجے کے قریبی ساتھی کا فون ٹیاپبیان درج کرانے کیلئے پولیس نے طلب کیا

   

حیدرآباد۔ 22 جون (سیاست نیوز) فون ٹیاپنگ معاملہ کی جانچ میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے شدت پیدا کردی ہے۔ مرکزی و مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار کے قریبی ساتھی جی منوہر ریڈی کا فون ٹیاپ کرنے کا معاملہ منظر عام پر آیا جس کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آئندہ 3 دنوں میں بیان درج کرانے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ سابق بی آر ایس دور حکومت میں 650 سے زائد اہم شخصیتوں کے ٹیلی فون ٹیاپ کئے گئے تھے جن میں مملکتی وزیر بنڈی سنجے کمار اور ان کے کئی قریبی ساتھی شامل ہیں۔ ایس آئی ٹی عہدیداروں نے بطور گواہ بیان درج کرانے منوہر ریڈی کو طلب کیا ہے۔ بنڈی سنجے کمار کی جانب سے پرجا سنگراما یاترا کے موقع پر منوہر ریڈی بطور انچارج موجود تھے۔ منگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں بی جے پی کوآرڈینیٹر کے طور پر منوہر ریڈی نے خدمات انجام دی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں بنڈی سنجے کے دیگر قریبی ساتھیوں کے نام بھی منظر عام پر آئے جن کے ٹیلی فون ٹیاپ کئے گئے تھے۔ کریم نگر بی جے پی کنوینر بی پروین راؤ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ پولیس نے ایسے تمام قائدین کو بیان درج کرانے حاضر ہونے کی خواہش کی ہے۔ 1